جیو کے عالم اور عالم میں آج سمیرا کی لرزہ خیز داستاں نشر کی جائیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مظلوم خاتون سمیرا جو شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں مظالم کا نشانہ بننے کے بعد مبینہ طور پر قتل کردی گئی، اس کی لرزہ خیز داستان آج عالم اور عالم میں نشر کی جائے گی۔ سہراب گوٹھ پولیس اسٹیشن سے نشر ہونے والے اس خصوصی پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی گرفتار ملزموں ،پولیس حکام سے گفتگو اور سمیرا کے والدین کے تاثرات بھی پروگرام کا حصہ ہیں، یہ پروگرام آج شام چھ بجے جیوپر نشر ہو گا جبکہ بدھ کو یہی پروگرام صبح 7 بجے دوبارہ پیش کیا جائے گا ۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat