Results 1 to 2 of 2

Thread: Aalam aur Aalim [live] with Dr. Aamir liaquat husain, 25 april 2013

  1. #1

    Aalam aur Aalim [live] with Dr. Aamir liaquat husain, 25 april 2013



    #eFlyer: Aalam aur Aalim with Dr Aamir Liaquat Husain, 25 April 2013, Thursday
    عالَم اور عالِم .. .بدھ۔۔25 اپریل 2013 ء
    اک عالم خواب کا۔۔ اور تعبیر عالِم سے
    خوابوں کی تعبیر کا خوبصورت سلسلہ اور اس کے بعد مسائل آپ کے ۔۔ حل وظائف سے
    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ
    مفتی عابد مبارک اور مولانا بشیر فاروق قادری آپ کے سوالوں کے جوابات دیں گے
    شام 6:00 بجے ۔۔۔ نشر مکرر صبح7 بجے
    صرف جیو پر!۔


    عالم اور عالم میں اپنے سوالات شامل کرنے کے لیے ان نمبرز پر کال کریں
    92-21-32630859, 92-21-32210127
    www.aamirliaquat.com, Twitter: @aamirliaquat











    #Video: Aalam Aur Aalim with Fauzia Siddiqui Special with Dr Amir Liaquat Husain on Geo TV 22nd April 2013
    گزشتہ پانچ برسوں سے امریکی عقوبت خانوں میں انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بننے والی پاکستان کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ، عافیہ موومنٹ کی سربراہ اور مظلوم بہن کی رہائی کے لیے کوشاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عالم اور عالم کے خصوصی پروگرام میں ایک اہم اعلان .... ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کے ساتھ اپنی اہم گفتگو میں بعض چشم کشا انکشافات .... ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر بیتنے والی قیامتوں سے ناظرین کومطلع کیا اور اُن کی غیر موجودگی میں اُن کے بچے اور والدہ عصمت صدیقی جس کرب سے گزررہے ہیں اس سے بھی ناظرین کا آگاہ کیا۔ اسی پروگرام میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پرویز مشرف کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کے انتخابات سے اپنی دستبرداری کا اعلان بھی کیا۔
    http://www.dailymotion.com/video/xza4yw_aalam-aur-aalim-41th-episode-of-2013-with-aamir-liaquat-husain-22-4-2013_tech
    www.aamirliaquat.com, Twitter: @aamirliaquat




  2. =========================================:-

    کراچی(اسٹاف رپورٹر)نماز جمعہ سے قبل بابرکت ساعتوں میں نشرہونے والی جیو کی خصوصی نشریات میں ناظرین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہاہے کہ پروردگار کے ہم پر اِتنے احسانات ہیں کہ اگر دنیا کے سارےدرختوں کے قلم بنا لیے جائیں اور سات سمندر سیاہی میں تبدیل ہوجائیں تو بھی اُس کے احسانات کا تذکرہ ختم نہیں ہوسکتا مگر اس کے باوجودانسان اللہ کی نعمتوں کی قدرکرنے کے بجائے ناشکرے پن کا مظاہرہ کرتا ہے اوراپنی زندگی کو اپنے لیےبوجھ اور دوسروں کے لیے مصیبت بنائے رکھتا ہے۔جمعہ کریم کی عشق افروز نشریات میں قدرت کی عطاکردہ نعمتوں کا ذکرکرتے ہوئے اپنی متاثرکن گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ انسان دنیا کی لذّتوں میں پھنس کر اپنے رب کو ناراض کر لیتاہے،قیام وطعام ، عہدے اور شہرت کی لذّتیں انسان کو آخرت سے غافل کر دیتی ہیں اوریہی غفلتیں بالآخر انسان کی تباہی کا باعث بنتی ہیں ۔ جمعہ کریم کی خوبصورت نشریات کا آغازملک کے ممتازقاری محمد ابراہیم کاسی کی مسحور کن حسن
    قرأت سے ہواجس میں سورہٴ یونس کی منتخب آیات تلاوت کی گئیں جس کے بعد ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے اِن آیات کے ترجمہ و تفسیرکی سعادت حاصل کی اورناظرین کو اُس سیاق و سباق سے آگاہ کیاجو اِن آیات کے نزول کا سبب بنا۔علم وعشق کے
    حسین امتزاج میں رنگی ہوئی دلکش گفتگو کے دوران ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے راہ اسلام میں قربانی اورایثار کی لازوال داستان رقم کرنے والی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ممتاز صحابیہ حضرت ام کلثوم  بنت عقبہ کاعقیدت سے ذکر
    کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا والد عقبہ اسلام کابدترین دشمن تھا لیکن بیٹی کو اللہ تعالیٰ نے صالح فطرت عطا کی تھی چنانچہ خاندان کی مخالفت کی پرواکیے بغیر اُنہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنی ذات کواسلام کے لیے وقف کردیا۔

    www.aamirliaquat.com, Twitter: @aamirliaquat

    http://www.facebook.com/Amirliaquatslover

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 29th April 2013, 09:27 PM
  2. Replies: 0
    Last Post: 17th April 2013, 03:46 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 13th April 2013, 04:25 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 11th April 2013, 03:48 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 10th April 2013, 04:18 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •