اقراء۔۔ اسلامی صفحہ۔۔۔ روزنامہ جنگ
31۔ مئی 2013, جمعتہ المبارک
ایک نئے عزم، حوصلے، ولولے اور جوش و جذبے کے ساتھ آپ کا عامر لیاقت حسین، جنگ کے اسلامی صفحے کے ذریعے بھی اب آپ کے ساتھ ہوگا


آج کے اقراء میں۔۔۔ ملاحظہ کیجیے۔۔
بہترین کلام: شیر خدا سیدنا علی مرتضیٰ کی فضیلت
جوامع الکلم: نیکی اور بدی کی پہچان
خطبہ: کمال ایمان، اچھے اخلاق
بہترین کالم: بہترین درود، بہترین وظیفہ، بہترین علاج، بہترین رہنمائی
بہترین معلومات: سرکار دو عالم ﷺ کا نسب مبارک
بہترین نصیحت: محبوب خدا اور حبیب مصطفیٰﷺ، جو میدان جنگ سے کبھی ناکام نہیں لوٹا
بہترین دعا: مرض سے پریشان شخص کے لیے دعا
ایک حکایت ایک سبق
بڑے عذاب سے پہلے کم درجے کے عذابات
عمرؓ کا رب تو دیکھ رہا ہے
عاشق رسول ﷺ، بلند پایہ خطیب، مولانا شفیع اوکاڑوی
آسمانِ خطابت کا سراجِ منیر
اک عالم خواب کا۔۔ تعبیر عالِم سے ۔۔ مفتی محمد نعیم مدنی
ایسا کہاں سے لائوں کہ تجھ سا کہیں جسے
http://e.jang.com.pk/05-31-2013/karachi/page5.asp


الحمد للہ۔۔۔ تمام تعریفیں رب کائنات کو سزاوار ہیں، اس کے ان گنت احسانات ہیں، ہماراں رواں رواں ہر ہر سانس، ہماری زندگی، ہماری موت اس کی ہر نعمت پر اس کا بے حد و بے شمار شکر ہے۔ سعادت در سعادت ہے کہ اس کی جانب سے خدمت دین کی توفیقات روز افزوں ہیں۔


وقت کی گرد جھاڑتے ہوئے، اور حالات کے گرداب سے مقابلہ کرتے ہوئے اس شاخ کی مزید تراوٹ کے لیے، نئی کونپلوں کی افزائش کے لیے، ایک نئے عزم، حوصلے، ولولے اور جوش و جذبے کے ساتھ آپ کا عامر لیاقت حسین، جنگ کے اسلامی صفحے کے ذریعے بھی اب آپ کے ساتھ ہوگا۔ آپ کو بہت سے اضافے دیکھنے کو ملیں گے۔ بہترین کالم، آپ کے مسائل اور ان کا حل، اسلامی معیشت اور دیگر بہت سے نیے سلسلے شامل اشاعت کیے جائیں گے۔ کوشش رہے گی کہ تمام مکاتب فکر کی بھرپور نمائندگی رہے اور حقیقتاً باہم ہم آہنگ دین و دینا کی حقیقی ترجمانی کی جائے۔
ہر صاحب قلم اپنی کاوشیں اور نگارشات نیز قارئین اپنے خواب، دینی سوالات اور آراء ڈاکٹر حافظ محمد ثانی، مفتی عبد القادر، مفتی محمد نعیم مدنی اور عابد اسحاق کو اس ای میل ایڈریس پر ارسال کر سکتے ہیں۔
iqra@janggroup.com.pk
آپ کی توجہ اور رائے کا طالب
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
گروپ ایڈیٹر، مذہبی امور
جنگ، دی نیوز
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat