#eFlyer: Mairaj Special Transmissions - #GeoTv 6 June, Thursday from 9PM
Sue Muntaha Woh Chalay Nabi (SAWW)
سُوئے منتہیٰ وہ چَلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
شب معراج کی انوار و تجلیات سے بھرپور ساعتوں میں صاحب تاج و معراج صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے روح پرور ذکر و عقیدت سے معمور عظیم الشان اجتماع کی براہ راست نشریات


آ ئیے ! ۲۶ اور ۲۷ رجب کی درمیانی شب ۔۔۔ اس عظیم الشان ہستی کی شان بیان کرتے ہوئے گزاریں جن کے لیے گردش ارض و سما روک دی گئی ۔۔۔ ان کی نعتیں پڑھیں جنہیں رب کائنات سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور اس بابرکت شب کا واسطہ دے کر اپنے رب سے بخشش کی التجا کریں۔
جیو نیٹ ورک کے زیر اہتمام اس پر کیف محفل میں
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ، واقعہ معراج کے اسرار و رموز بیان کریں گے
نظامت کے فرائض انجام دیں گے جنید اقبال
قاری ابراہیم کاسی کی پر لحن تلاوت کلام پاک سے اس بابرکت محفل کا آغاز ہوگا
بارگاہ رسالت میں مدحت و عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے عالم اسلام کے ممتاز ثنا خواں
عمران شیخ عطاری، احمد رضا قادری، ریحان قادری اور معین عالم اور
مولانا بشیر فاروق قادری کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اس روح پرور نشریات کا اختتام ہوگا
ذکر معراج کا ہر انداز ۔۔۔
عشق، عقیدت اور اطاعت کے ساتھ۔۔
صرف جیو پر۔۔۔
رات 9 بجے سے ۔۔ صبح صادق تک براہ راست
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat