Results 1 to 2 of 2

Thread: جیو پر شب معراج کی آج براہ راست نشریات عامر &#

  1. #1

    جیو پر شب معراج کی آج براہ راست نشریات عامر &#



    جیو پر شب معراج کی آج براہ راست نشریات عامر لیاقت خصوصی خطاب کرینگے
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)26 اور27 رجب کی درمیانی شب میں سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رب کائنات سے متبرک ملاقات بلا شبہ تمام ساعتوں سے افضل اور صاحب تاج ومعراج کی حیات طیبہ کا عظیم ترین معجزہ ہے، یہ وہ ساعتیں ہیں کہ جب مہمانِ کون ومکاں کے لیے گردشِ ارض وسما روک دی گئی،زمان ومکان کے فاصلے سمیٹ دیئے گئے اورانہیں معراج کی سعادت سے سرفرازکیاگیا ۔اس پُر نورشب کی روح پروراور ایمان افروز ساعتوں کو یادگار اور ناقابل فراموش بنانے کے لیے جیو نیٹ ورک نے سُوئے منتہیٰ وہ چلے نبیکے عنوان سے ذکروثنائے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آراستہ فقید المثال اجتماع کا انعقادکیاہے جوآج رات 9بجے سے صبح صادق تک براہ راست نشرکیاجائے گا۔اِس تاریخ ساز اجتماع میں سیکڑوں خاندان اورہزاروں افراد کی شرکت کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چاق وچوبند دستے مستقل تعینات ہیں جو محفل کے اختتام تک سیکورٹی کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ اِس پرنوراجتماع کی نشریات کے دوران وہاں موجود ہزاروں حاضرین اور دنیامیں بسنے والے کروڑوں ناظرین انوار و تجلیات سے معمور لمحات اُس جلیل القدرہستی کے عظیم الشان سفراسریٰ ومعراج کے ذکر اور ثناء میں گزاریں گے جس کے لیے یہ کائنات سجائی گئی اوراجتماعی دعا میں شامل ہو کر اپنے پروردگار سے اپنے گناہوں،سیاہ کاریوں اور خطاوٴں کی مغفرت اور بخشش کی التجا کریں گے۔درودوسلام کی پرکیف صداؤں سے معمور اس اجتماع سے عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالرڈاکٹر عامرلیاقت حسین واقعہ معراج کے اسرارو رموز کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔ جنیداقبال اس پُر نور محفل میں نظامت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پروگرام کا باقاعدہ آغازقاری ابراہیم کاسی کی پُر لحن تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ عالم اسلام کے جو مشہورو معروف ثنا خواں اس موقع پربارگاہِ رسالت میں مدحت و عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے اُن میں عمران شیخ عطاری،احمد رضا قادری، ریحان قادری اورمعین عالم شامل ہیں جبکہ ملک کی معروف روحانی شخصیت مولانابشیر فاروق قادری کے الحاوزاری سے بھرپور دعا ئیہ کلمات پر اس روح پرور اجتماع کا اختتام ہوگا.
    www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat




  2. a HOLLY night for all Muslims.

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 22nd July 2013, 05:50 PM
  2. Replies: 0
    Last Post: 11th July 2013, 09:33 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 10th June 2013, 04:15 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 8th June 2013, 08:21 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 6th May 2013, 04:22 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •