جیوکے زیراہتمام شب معراج کافقیدالمثال اجتماع،ہزاروں افراد کی شرکت
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پر جوش خطابت اور دل نشین ثنا خوانی نے سماں باندھ دیا، ہر ٓانکھ اشک بار ہوگئی
بارگاہ نبویﷺ میں عالم اسلام کے ممتاز ثنا خوانوں کا نذرانہ عقیدت، مولانا بشیر فاروق قادری نے دعا کرائی
ثروت اعجاز قادری، علی زیدی، مفتی عابد مبارک اور ڈاکٹر فضل احمد سمیت بڑی تعداد میں علماء و مشائخ کی شرکت




کراچی( رپورٹ:جمشید بخاری ) ۶۲ اور ۷۲ رجب کی درمیانی شب،معراج کی روح پرورساعتوں میں جیوٹیلی ویژن نیٹ ورک کے زیراہتمام دنیابھرمیں براہ راست نشرہونے والے تاریخی اجتماع میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پُرسوز نذرانہ عقیدت اورصاحب تاج ومعراج صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم الشان سفراسریٰ ومعراج پر عشق وعقیدت سے لبریزکلمات نے سیکڑوں خاندانوں، ہزاروں عقیدت مندوں اور ٹی وی اسکرین کے سامنے موجود کروڑوں ناظرین پررقت طاری کردی اور ایک پُرکیف روحانی سماں باندھ دیا۔شب معراج کی ایمان افروز ساعتوں کو یادگار اور ناقابل فراموش بنانے کے لیےسُوئے منتہیٰ وہ چلے نبیکے عنوان سے منعقدہونے والے اس فقیدالمثال اجتماع میں شدید گرمی کے باوجودہزاروں کی تعداد میں خواتین، بزرگوں، جوانوں اور بچوں نے شرکت کرکے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی بے پناہ عقیدت اورمحبت کا ثبوت دیا۔مسلسل ساتگھنٹے تک پوری دنیا میں براہ راست نشر ہونے والے اس تاریخ ساز اجتماع سے شب اسریٰ کے اسرارورموزکے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے جیو نیٹ ورک کے وائس پریذیڈنٹ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ معراج کاواقعہ تاریخ کاایک ایسامعجزاتی واقعہ ہے کہ انسانی عقل جس کی وسعتوں کا اندازہ کرنے سے قاصر ہے اور اِس رات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوبارگاہِ الٰہی میں جورسائی حاصل ہوئی وہ کبھی کسی کوحاصل نہیں ہوئی اورنہ ہوسکتی ہے۔ صاحب تاج ومعراج صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معراج پر تشریف لے جانے کے بعد کائنات کے ساکت ہوجانے کا رمزبیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِس کائنات کی جان اور اساس ہیں لہٰذا جب آپ اِس کائنات سے نکل گئے تو یہ کائنات مردہ اور ساکت ہوگئی اور جب آپ واپس تشریف لے آئے تو یہ کائنات پھرسے زندہ اور متحرک ہوگئی۔ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے قرآن واحادیث پر مبنی حوالہ جات اور عشق افروزحکایات سے مزین اپنے تاریخ سازخطاب سے قبل معراج کے پُرکیف مراحل اورروحانی کیفیات کے اظہار کے ساتھ بارگاہ رسالت میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا اوراپنے مخصوص دل آویزانداز میںیارسول اللہ رفعت آپ نے پائی کہ بسپیش کرکے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری کردی۔ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کا خطاب تقریباًڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا ۔اس موقع پرسنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماعلی زیدی، ممتاز عالم دین مفتی عابد مبارک ،ڈاکٹر فضل احمد،مفتی عبدالقادر، مفتی محمد نعیم مدنی اورمحمدعاطف حنیف بلوسمیت علماء ومشائخ کی ایک بہت بڑی تعداد بھی اسٹیج پر موجود تھی۔صبح صادق تک جاری رہنے والی معراج النبی کی اس پُرنور محفل میں نظامت کے فرائض جنیداقبال نے خوش اسلوبی سے انجام دیے جبکہ محفل کاآغازملک کے ممتاز قاری ابراہیم کاسی کی پُرلحن تلاوت کلام پاک سے ہوا جنہوں نے معراج کی مناسبت سے سورہٴ نجم اور سورہٴ بنی اسرائیل کی منتخب آیات تلاوت کرکے حاضرین وناظرین کی سماعتوں کو آسودہ کیا جس کے بعدمعروف ثناخواں احمدرضا قادری نے اِن آیات کا ترجمہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور بارگاہ خداوندی میں حمدوشکرکا نذرانہ پیش کیااورپھرمایہ نازثناخواں عمران شیخ عطاری، ریحان قادری اور معین عالم کے ساتھ مل کر بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت نچھاورکرتے ہوئے ایک روح پرورفضاقائم کردی ۔درودوسلام کی پرکیف صداؤں سے معمور اس محفل کا اختتاممعروف روحانی شخصیت اورسیلانی ویلفیئرٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ مولانابشیر فاروق قادری کی رقت آمیزدعاپرہواجس کے اختتام پر ہزاروں حاضرین نے دست بستہ کھڑے ہوکر ملک کے ممتاز ثناء خوانوں کے ساتھ ہم آواز ہو کرسلام پڑھااور ہزاروں آنکھوں کو اشکبار کردیا۔ اس پرمسرت موقع پر کارروان اسلامی کی طرف سے قرعہ اندازی کے بعد چار خوش نصیبوں میں عمرے کے ٹکٹس اور 15خوش نصیبوں میں بیش قیمت موبائل فونز تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے حاضرین میں شامل4 عقیدت مندوں کو ذاتی خرچ پر عمرہ کرانے کا اعلان بھی کیا۔بعدازاں جنگ،جیو اور جیو نیوزکے دفاتر میں دنیا بھرمیں بسنے والے ہزاروں ناظرین نے اپنے تہنیتی پیغامات ریکارڈ کرائے اورجیونیٹ ورک کو اس عظیم الشان روح پروراجتماع کی کامیاب نشریات پیش کرنے پرمبارک باددی بالخصوص ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ مزیدبرآں معراج النبی نشریات کی فقیدالمثال کامیابی پرجمعہ کریم ٹرانسمیشن میں اظہار تشکر کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے مثالی نظم وضبط کے مظاہرے اور پسندیدگی کے اظہار پر حاضرین محفل اوردنیابھرمیں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کا شکریہ اداکیا۔جمعہ کریم کی عشق وعقیدت سے بھرپور محفل کا آغاز قاری ابراہیم کاسی کی خوبصورت قرأت سے ہواجنہوں نے معراج کی مناسبت سے سورہٴ بقرہ کی آخری دوآیات تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی اورپھرممتاز ثناخواں عمران شیخ عطاری،احمد رضاقادری اور ریحان قادری نے عشق کے رنگ بکھیردیے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=99557
www.AamirLiaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat