#GeoNews_Package: Lailatul Mubaraka Special Transmission with @AamirLiaquat 24 June 2013
جیو کی رمضان المبارک کی نشریات امان رمضان کا اعلان کردیا گیا
شب برات پر جیو کی خصوصی ٹرانسمیشن لیلۃ المبارکہ پیش کی گئی
ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ عبادتوں اور دعائوں کا سلسلہ صبح صادق تک جاری رہا۔


ہردلعزیز ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شہرہ آفاق رمضان نشریات کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی خصوصی رمضان نشریات ۔۔ امان رمضان ۔۔ کے نام سے ہوں گی۔
لیلۃ المبارکہ کی ابتدا تلاوت قرآن پاک اور حمد و ثنا سے ہوئی، جس نے پر کیف سماء باندھ دیا۔ محفل میں تمام مکاتاب فکر کے ممتاز علمائے کرام نے جوابات دیے۔ مولانا ضیا الحق نقشبندی اور مفتی محمد نعیم مدنی نے عوام کی اصلاح بھی فرمائی۔ لوگوں کے ہر دلعزیز میزبان اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے محفل میں قرآن و احادیث کے حوالے سے بیان دیا جس نے حاضرین و ںاظرین پر رقت طاری کردی۔ محفل میں خاص طور پر ان لوگوں کا بھی ذکر کیا گیا جو ٹارکٹ کلنگ، دہشت گردی کا نشانہ بن گیے اور وہ اس شب برات پر ہم میں نہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ پر اب بھی لازم ہے اپنی ان ظالمانہ حرکتوں پر خدا سے توبہ کرو ، تم ظالم ہو، تم قاتل ہو، ، تم مسجدوں کو بموں سے اڑاتے ہو۔ تم لوگوں کا لہو بہاتے ہو۔ اس پروقار تقریب میں بوڑھے، بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ درودو سلام اور برکتوں سے بھرپور محفل صبح صادق تک جاری رہے، اجتماع کا اختتام معروف روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری کی رقت آمیز دعا پو ہوا۔


http://www.dailymotion.com/video/x118rmv_geo-tv-special-transmission-lailatl-mubaraka-with-aamir-liaquat-hussain-geo-news-package_news
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat