اللہ کی چاہتجیو نیوز بھی عامر لیاقت کے لیکچرز نشر کریگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) یکم رمضان المبارک سے چاند رات تک جیو ٹی وی کے طرح جیو نیوز پر بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جلوہ گر ہوں گے جیو نیوز پر روزانہ افطار سے قبل اسلامی معاشرے کے درخشاں پہلوؤں اوراسلامی تعلیمات پرمبنی زریں اصولوں پر انے کے ایمان افروز لیکچرز کا سلسلہ اللہ کی چاہت کے عنوان سے نشر کیا جائے گا، لیکچرز کے اختتام پر ہونہار طلباء وطالبات کے سوالات پر عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر کے برجستہ جوابات بھی پروگرام کا حصہ ہیں جن میں امن وسلامتی، اطاعت رسول، عدل و انصاف، اصول حکمرانی اور حقوق العباد جیسے اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا گیا ہے۔
http://amaanramazan.geo.tv
https://www.facebook.com/amaanramazanofficial