زیرزبرپیش اور قرآنی لوح انعامات کی بھرمار ،روزانہ عمرے کا ٹکٹ،موٹرسائیکل اورکار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی سطح پرمیڈیا میں کسی پروگرام یاسپراسٹارزکی مقبولیت اور ریٹنگ کا تعین کرنے والے غیرجانبداراور معتبر ترین اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق گزشتہ رمضان میں میڈیا کی سب سے زیادہ دیکھی اور پسند کی جانے والی شخصیت ،جیو نیٹ ورک کے وائس پریذیڈینٹ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین امان رمضان کی صورت میں ایک اور تاریخ ساز نشریات پیش کرنے کااعزازحاصل کررہے ہیں جنہیں گزشتہ برس ملکی اور بین الاقوامی میڈیا نے میڈیاکاسپراسٹار قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ الیکٹرانک میڈیامیں ماہ رمضان کواُس کی اصل روح اور مسرتوں کے احساس کے ساتھ عظیم الشان طریقے سے منانے کی جومنفردرروایت ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے بارہ برس قبل ڈالی تھی اُس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ زقائم کیے اور آج ملک کے تمام ٹی وی چینلز اِن ہی پروگرامز کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے پروگرامز ترتیب دیتے ہیں جو اس شعبے میں اُن کی قائدانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کاایک نمایاں اظہار گزشتہ سال پہچان رمضان نشریات کی فقیدالمثال کامیابی کی صورت میں دیکھنے میں آیا جب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی کا میابی کی بازگشت صرف ملکی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی سنائی دی اور انٹرنیشنل ہیرلڈ ٹریبیون اور نیویارک ٹائمز کے مطابق وہ اسلام کے مقبول ترین مبلغ اور سپر اسٹارقرارپائے تھے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ انفرادیت کو اہمیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ اِن کے کریڈٹ پر لاتعداد ایسے پروگرامز ہیں جنہیں لوگ آج تک بھول نہیں پائے۔میڈیاکے غیرجانبدار تجزیہ نگاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ماضی کی شاندار روایات کے امین ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اس مرتبہ بھی ناظرین کی توقعات اور دنیا بھر میں مقیم اپنے کروڑوں مداحوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے اوراُس حیران کن پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔
http://amaanramazan.geo.tv
https://www.facebook.com/amaanramazanofficial