کراچی: سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک کمرشل شوٹ کیلیے گوراصاحب کا روپ دھار لیا۔معروف ہیئر ڈیزائنر اور اسٹائلسٹ نبیلا نے پاکستان میں اپنے نئے مینز سیلون کیلیے سابق عظیم بولر کو خصوصی طور پر تیار کیا جس میں انھوں نے داڑھی اور بڑی مونچھوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، کراچی میں ہونے والے اس فوٹو شوٹ کے موقع پر وسیم اکرم کی آسٹریلوی منگیتر شنیرا تھامپسن بھی موجود تھیں جو انھیں نئے وضع قطع میں دیکھ کر کافی پُرجوش لگیں۔نبیلا نے ایک بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کے اس نئے گیٹ اپ کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ کا تجربہ کافی زبردست رہا، ہم انھیں رائل ٹچ کے ساتھ کمرشل میں بطور گوراصاحب پیش کرنا چاہتے تھے، وسیم اکرم نے بھی کہا کہ یہ ان کا اب تک کا سب سے بہترین شوٹ ہے،نبیلا نے شنیرا کے بارے میں کہا کہ وہ ایک پیاری شخصیت کی مالک ہیں، وسیم نے ان سے منگنی کا اعلان کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر مرحومہ اہلیہ ہما کی سالگرہ کے موقع پر کیا، ان کی پوری فیملی اس فیصلے سے کافی خوش ہے۔