#JangNews #AmaanRamazanOfficial
جیو کی امان رمضان بہترین نشریات اور عامرلیاقت پسندیدہ ترین میزبان، بی بی سی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی انتھک محنت ، دلنشین اندازمیزبانی اورانسانیت کی بے لوث خدمت کی بدولت جیو کی امان رمضان نشریات کی پسندیدگی کی بازگشت اب عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی سنی جارہی ہے ۔دنیا کے باوثوق خبررساں ادارے بی بی سی نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں جیو کی امان رمضان نشریات کو ماہ رمضان کی مقبول ترین نشریات اورڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو عوام الناس کاپسندیدہ ترین میزبان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ رمضان میں پاکستان کی مقبول ترین نشریات میں شرکاء کو موٹرسائیکلز ،ٹی وی سیٹس اور لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ بے اولادوں کو اولادجیسی نعمت بھی مل رہی ہے جوکہ خدمت خلق اورانسانی ہمدردری کی بہترین مثال ہے۔ اپنی ایک رپورٹ میں عالمی سطح پر معتبر خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں روزے کی عبادت سے معروف حالیہ ماہ رمضان میں پیش کی جانے والی جیوٹی وی کی خصوصی نشریات امان رمضان ایک روح پرور اوردلوں کو چھولینے والی نشریات کاروپ دھار چکی ہے جس میں معاشرے کے دکھی ترین افرادکے زخموں پر مرہم بھی رکھاجارہاہے جس کاایک نمایاں مظاہرہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب براہ راست نشریات کے دوران لوگوں کے پسندیدہ میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے ایک لاوارث بچی کئی برسوں سے اولاد کی نعمت سے محروم جوڑے کے حوالے کی جسے کوئی کوڑے کے ڈھیر پرپھینک گیا تھااور ایک فلاحی ادارے کے رضاکاروں نے اسے یہاں تک پہنچایاتھا۔بی بی سی کاکہنا ہے کہ نشریات کے دوران مختلف تکالیف میں مبتلا افراد پرعطیات کی برسات کاسلسلہ بھی جاری ہے جس کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے موذی مرض میں مبتلا بیوہ خاتون اوراس کے یتیم بچوں کو پچاس ہزار روپے کاعطیہ دیاگیا جبکہ ٹیلی فون پر بھی متعدد افراد نے عطیات کااعلان کیا۔بی بی سی نے عالم اور عالم کوعلمی فروغ کاذریعہ اورقرآنی لوح میں انعامات کی برسات کوبھی ایک خوش آئند رجحان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور و معروف اسکالرزبھی رمضان کی اس مقبول نشریات کاحصہ ہیں جبکہ حاضرین کی ایک بہت بڑی تعداد کوبھی روزانہ لاکھوں روپے مالیت کے انعامات سے نوازاجارہاہے ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=112786
For more updates about AmaanRamazan, Follow us on facebook atfb.com/AmaanRamazanOfficial