#JangColumn "AmaanRamazan" by Prof S. Israr Bukhari
جیو کی امان رمضان نشریات نے مقبولیت کا 6 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، .. سررہ گزر...پروفیسر سید اسرار بخاری


امان رمضان پروگرام کے ساتھ امان کا سابقہ رمضان کا جزولاینفک بن گیا۔ گویا پروگرام کی مقبولیت اور کامیابی نے ثابت کر دیا کہ رمضان ہی امان ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت جس محبت اور محنت سے امان رمضان چلا رہے ہیں، اس سے روزہ تازہ ہو جاتا ہے، رمضان کریم کے 30 روز روزے سے گزارنا ہر مسلمان کی طرف سے ایک ہٹ پروگرام ہے، جسے خود رب کریم دیکھ رہا ہے اور وہ خود ہی اس کا اجر عطا فرمائے گا۔ جیو رمضان کریم کے حوالے سے دیگر پروگرام بھی پیش کررہا ہے، جس میں ضیاء جی کے ساتھ بھی بہت اچھی پیشکش ہے ضیاء نقشبندی عالم اور صالح جوان ہیں، ان کے پروگرام میں روزے کی اہمیت و افادیت کے لحاظ سے کافی مغز ہوتا ہے، ہر دو پروگرام جیو کی ایمان افروز کاوش ہیں، عید تک یہ رحمت و برکت اور علم و عمل سے عبارت پروگرام جاری رہیں گے تو ناظرین خوب استفاضہ کریں گے، روزے دار روزہ ہرگز کوئی ورزش، ڈائٹنگ یا کسی بیماری کا علاج سمجھ کر نہ رکھیں، بلکہ نیت خالصتاً یہ ہونی چاہئے کہ اللہ نے 30 روزے فرض کئے ہیں، اس لئے فقط اس کی اطاعت کے لئے یہ روزے رکھ رہے ہیں، اس کے جسمانی و دنیوی فوائد تو ویسے بھی حاصل ہو جائیں گے، مگر اُن کو نیت کا حصہ بنا کر فرض عبادت کی روح کو مجروح نہ کیا جائے، اقبال نے جوابِ شکوہ میں روزے کے بارے جو کہا ہے اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے #
کس قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہے
ہم سے کب پیار ہے ہاں نیند تمہیں پیاری ہے
طبعِ آزاد پہ قیدِ رمضان بھاری ہے
تمہی کہہ دو یہی آئین وفا داری ہے؟
ڈاکٹر عامر لیاقت مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے امان رمضان میں علم و عرفان اور تازگیٴ ایمان کی خوشبو بھر دی ہے۔ جزاہ اللہ
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=111769
دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات امان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
facebook.com/AmaanRamazanOfficial