امان رمضان،امام حسن کا ایمان افروزتذکرہ،زیرزبرپیش کا پہلا مرحلہ ختم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پچھلے بارہ برسوں سے الیکٹرونک میڈیا پر کامیابی کے ساتھ رمضان نشریات پیش کرکے اپنے منفرد انداز سے دنیا بھر میں موجودکروڑوں ناظرین کا دل موہ لینے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یہ منفردروایت رہی ہے کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں اسلام کی جلیل القدر شخصیات سے وابستہ ایام پربھرپور عقیدت ا وراحترام سے اُن کا تذکرہ کرتے ہیں، اس سلسلے میں جیوٹی وی کی براہ راست خصوصی نشریات امان رمضانکے پندرھویں روزنواسہٴ رسول جگرگوشہٴ بتول حضرت امام حسن کے یوم ولادت کی مناسبت سے سحروافطارکی نشریات ان کے ذکرسے معموررہی ،ڈاکٹر عامرلیاقت نے امام عالی مقام کے فضائل ومناقب بیان کیے اورملک کے ممتازثناخواں عمران شیخ عطاری ،احمدرضا قادری اورمحمدریحان قریشی کے ساتھ مل کر امام عالی مقام کی بارگاہ میں ہدیہٴ عقیدت بھی پیش کیا۔حالیہ ماہ رمضان کے مقبول ترین پروگرامزمیں سے ایکزیرزبرپیش کاپہلامرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔آج سے پندرہ کامیاب ٹیموں کے مابین کوارٹرز فائنل مرحلے کاآغاز ہوگاجس میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں آخری عشرے میں فائنل کھیلیں گی۔نشریات کے پندرھویں روزکراچی بار ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والی خواتین وکلاء نے شرکت کی جو انصاف سے محروم اُن خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہیں جو اپنے سسرالیوں اورظالم شوہر وں کے مظالم کاشکار ہیں ۔شرکاء میں کراچی بار کی جوائنٹ سیکریٹری شازیہ منظورکے علاوہ کئی سینئروکلاء شامل تھیں۔ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو میں انہوں نے معاشرے میں خواتین کودرپیش مشکلات بالخصوص سفاک شوہروں اور سسرالیوں کے ہاتھوں پہنچنے والی تکالیف سے ناظرین کوآگاہ کیا۔ پروگرام راہ نیکی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تھیلیسیمیاکے امراض میں مبتلا خاندان کے لیے محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کی جانب سے خاندان کے سربراہ محمد رفیق کو دس ہزارروپے ماہانہ دینے کااعلان کیا جبکہ مرگی کے دوروں میں مبتلا بچوں کے والدالطاف کی مالی امدادبھی کی گئی۔اس دوران اندرون وبیرون ملک مقیم نیک دل افراد کی جانب سے ضرورت مند افراد کے لیے عطیات کاسلسلہ بھی جاری رہا۔ معروف سماجی رہنمارمضان چھیپابھی اس موقع پر موجود تھے۔ جیو کے شہرہٴ آفاق عالم اورعالم میں سحروافطار میں علامہ امین شہیدی،مفتی عثمان یارخان اور ڈاکٹر فضل احمد نے شرکت کی اور قرآن و سنت کی روشنی میں ناظرین وحاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ سب کے پسندیدہ قرآنی لوح میں انعامات کی برسات کے بعد نوجوان نسل میں مقبول گلوکار طاہرشاہ سے میزبان کی پرلطف گفتگو سے ناظرین کافی محظوظ ہوئے اور شہررمضان میں قہقہے بکھیرگئے۔علاوہ ازیں خیر پو ر سے خاص طور پرآنے والے ہنرمند رسول بخش نے کھجورکے پتوں سے آراستہ سورہٴ اخلاص پیش کرکے میزبان اور شرکاء سے اپنے فن کی داد وصول کی ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=114288
دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات امان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
facebook.com/AmaanRamazanOfficial