کراچی: طالبان سے مذاکرات وفاقی حکومت کا اختیار ہے،رہ نما پیپلز پارٹی منظور وسان


اسلام آباد: عدالت چیرمین پی سی بی کا انتخاب کرانے والے کمیشن کو 25 لاکھ روپے فیس کی ادائیگی کی اجازت دے، وکیل پی سی بی


کراچی: ہم نے کبھی نہیں کہا کہ بیت اللہ محسود یاطالبان سے مذاکرات کیے جائیں،منظور وسان


اسلام آباد: جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کی


اسلام آباد: چیرمین پی سی بی کی عدم موجودگی میں کمیشن کو فیس کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، وکیل پی سی بی


افغان صدر نے بھی امریکی ڈرون حملے کی مذمت کر دی۔ حامد کرزئی کہتے ہیں حکیم اللہ محسود کو غلط وقت پرماراگیا۔ امید کرتے ہیں پاکستانی طالبان کے سربراہ کی ہلاکت سے امن عمل متاثر نہیں ہوگا۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی امریکا پر برہم،کہتےہیں امریکا کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مذاکراتی عمل کےدوران حملہ نہیں ہوگا ، امریکانےاعلیٰ ترین ضمانت کاپاس بھی نہیں کیا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امریکا کو تعاون کرناہوگا