#Karachi mai Khulfa e Rashideen Conference Dr #AamirLiaquat Hussain ki Asar Angaiz Takreer #GeoPakistan

کراچی میں خلفائے راشدین کانفرنس، ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی اثرانگیزتقریر
November 02, 2013 - Updated 758 PKT
2 0 1 1
کراچیکراچی میں بزم یار غار تنظیم کے زیراہتمام خلفائے راشدین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی،تقریب میں پاکستان کے ہر دلعزیز اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔خلفائے راشدین کانفرنس میں ہر دلعزیز اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، سید مظفر حسین شاہ،علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت محمد اعجاز قادری سمیت دیگر نامور علمائے کرام بھی شریک تھے، ملک کے مشہور و معروف نعت خواں فرحان قادری، فرقان قادری ،محمد علی سہروردی اور دوسرے نامور نعت خوانوں نے بھی شرکت کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی اس پر وقار تقریب میں شریک تھی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نامور نعت خواہوں نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔کانفرنس سے ملک کے نامور علمائے کرام نے خطاب کیا ،اس موقع پر ملک کے معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اثر انگیز خطاب کرتے ہوئے خلفائے راشدین کی عظمت سے متعلق واقعات بیان کیے۔سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے اپنی تقریر میں ناموس رسالت قانون میں ردو بدل کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ امام حسین اگر چاہتے تو یزید سے بیعت کرلیتے لیکن انہوں نے حق کی آواز بلند کی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=124829