اکٹر عامر لیاقت حسین کی درخواست پر اینکر پرسن کےخلاف مقدمہ
لاہور(نمائندہ جنگ)تھانہ ریس کورس پولیس نےلاہور نے ممتاز مذہبی اسکالر اور جنگ گروپ کے گروپ ایڈیٹر مذہبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی درخواست پر اینکر پرسن مبشر لقمان کےخلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور عدلیہ و جنگ گروپ کی انتظامیہ کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے،جس کا نمبر 591/13اور جرم 506 ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 2نومبر کی شب تھانہ ہذا میں درخواست دی تھی کہ اینکر پرسن نے ایک مقامی ہوٹل میں انکے سلام کے جواب میں گالیاں دیں اور اس موقع پر مفتی عبدالقادر،مفتی محمد نعیم قادری،محمد ضیاء الحق،محمد محسن اور ہوٹل کے ویٹرز بھی موجود تھے۔اینکر پرسن کو جب بھائی کہہ کر پکارا تو اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور غصے میں آپے سے باہر ہو گیا اور مجھے آگے بڑھ کر مارنے لگا ،لیکن وہاں موجود لوگوں نے اسے روک دیا جس پراس نے کہا کہ تم لوگوں نے جو کچھ کرنا تھا وہ کر دیا،یہ جو عدالتیں ہیں وہ میرے جوتے کی نوک پر ہیں،تم لوگ دیکھنا میں آئندہ دنوں میں تم لوگوں کے ساتھ کیا حشر کرتا ہوں جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تھانہ میں درخواست دائر کی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز امتیاز سرور نےجنگسے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش کی جا رہی ہے،دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=143208

--
To get more updates on your mobile, Type F @Jang_Akhbar and SEND to 40404
Follow us on Twitter @Geo_English @Geo_Urdu and @Jang_Akhbar
Like us on facebook.com/JangDotComDotPk