--
#Video: "CAPITAL TALK" with Dr @AamirLiaquat Husain - TALIBAAN SE MUZAKRAAT? 4th November 2013

طالبان محرم میں حملے روکدیں،حکومت مذاکراتی عمل نہ روکے، عامر لیاقت کی اپیل



ہردلعزیز ٹی وی میزبان اور معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ طالبان محرم الحرام کے مہینے کی حرمت کو پامال نہ کریں اور اپنے حملے روک دیں ،جبکہ حکومت پر زوردیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں، اتمامِ حجت بہت ضروری ہے،مذاکرات کے عمل کو کسی طرح رکنا نہیں چاہئے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر کی میزبانی میں ہونے والے مباحثے میں گفتگو کررہے تھے۔ مذاکرات شروع ہونے سے قبل حکومت پاکستان کو حکیم اللہ محسود کے سر کی قیمت ختم کردینی چاہئے تھی۔ نیٹوسپلائی لائن بند ہونے سے ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے، اس وقت ڈرون حملے حکومت پاکستان کی ملی بھگت سے نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں چاہے خارجی کا نام دیں یا طالبان کا نام دیں ان سے ہر حال میں پہلے مذاکرات کرنے ہوں گے اس کے بعد طے ہوگا کہ آپریشن کیا جائے یا نہیں۔
http://www.dailymotion.com/video/x16s8ru_capital-talk-4th-november-2013_news