#JangNews
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی چینل کو جنگ/جیو گروپ کے خلاف توہین آمیز بیانات نشر کرنے سے روک دیا، توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کو 2 دسمبر کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک بار پھر جنگ،جیو گروپ کے خلاف کسی بھی طرح کے توہین آمیز بیانات عائد کرنے، شائع کرنے اور نشر کرنے سے روک دیا ہے۔ آئندہ سماعت 2 دسمبر کو ہوگی، جبکہ مدعا علیہ ٹی وی چینل کے خلاف آئی ایم سی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔ انڈیپنڈنٹ نیوز پیپرز کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈکی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جمعرات کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے کی۔ جنگ، جیو گروپ نے محسن اختر کیانی ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے ایک اینکر کی جانب سے بے بنیاد اور توہین آمیز الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ، جیو ٹیلی ویژن کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، لہٰذا عدالت مذکورہ نجی چینل کو جنگ،جیو گروپ کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی پروگرام یا بیانات نشر کرنے سے روکے اور اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اس درخواست کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=144532
--
To get more updates on your mobile, Send F Jang_Akhbar 40404
Follow on Twitter @Geo_English @Geo_Urdu and @Jang_Akhbar
Like us on facebook.com/JangDotComDotPk