Results 1 to 1 of 1

Thread: فوجی یا طالب ۔۔۔ شہید کون؟ ۔۔۔ علماء کی خام&am

  1. فوجی یا طالب ۔۔۔ شہید کون؟ ۔۔۔ علماء کی خام&am



    پاکستان بھر میں نشریاتی اداروں اور ذرائع ابلاغ میں جاری بحث فوجی یا طالب ۔۔۔ شہید کون؟ ۔۔۔ پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ہردلعزیز ٹی وی میزبان اور معروف مذہبی ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ علماء کی خاموشی انتہائی معنیٰ خیز ہے، علماء آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب بغداد میں ہلاکو خان پہنچا تھا تو مسلمان اسی بحث میں الجھے ہوئے تھے کہ کوا حلال ہے یا حرام۔۔ آج بھی کچھ ایسی ہی صورت حال ہے۔ سب سے پہلے تو ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، قابل تحسین ہیں، بے مثال ہیں، بلکہ میں یہ کہوں تو زیادہ بہتر ہوگا کہ ملک و قوم کی خدمت کے عین مترادف ہیں۔ پاک فو ج نے جانثاری کے وہ باب رقم کئے ہیں کہ پوری قوم آج ان کی احسان مند ہے اور ہم یہ احسانات نہیں اتار سکتے۔ انہوں نے ہر مشکل میں اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے ہیں اور بڑھ چڑھ کر ادا کیے ہیں۔ جو ان کی ذمہ داریاں بنتی ہیں ان سے کہیں بڑھ کر انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا اور فرائض کو انجام دیا۔ لہذا ہمیں سب سے پہلے تو ان تمام بیوائوں، مائوں، بچوں اور بہنوں کو سلام عقیدت پیش کرنا چاہیے جن کے اپنے اور پیارے وطن پر قربان ہوگئے۔
    لیکن دوسری جانب جو ڈرون حملوں میں بے گناہ مارے گئے ہیں، جو ستم کا نشانہ بنے، میں سوال کرتا ہوں کہ ان کے بارے میں کیا کہا جائے گا، کیا وہ شہید نہیں ہیں؟۔ یا باجوڑ کے مدرسے کے وہ بچے، جن کی خون میں لتھڑی چپلیں اور بستے آج بھی ہمارے ذہنوں میں محفوظ ہیں کیا وہ شہید نہیں ہیں؟۔۔۔ پھر وہ مدارس، وہ مساجد، وہ نشتر پارک کا جلسہ جس میں علماء کو لہو سے نہلا دیا گیا، وہ مجلسیں ، وہ عاشور کے جلسے، وہ چہلم کے جلوس۔۔ ان میں جو لوگ مارے گئے کیا وہ شہید نہیں ہیں؟۔۔۔ فوج تو حکومت کے کہنے پر کارروائی کرتی ہے، فوج خود سے تو کارروائی کرتی نہیں ہے، فوج کا تو یہ اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ از خود کوئی عمل کرے، فوج حکومت کے حکم کے بغیر آگے بڑھی نہیں سکتی، تو یہ فیصلہ تو حکومت نے کیا کہ طالبان کے خلاف کارروائی کی جائے تو ذمہ دار تو حکومت ہوئی، مورد الزام تو حکومت کو ٹھہرانا چاہیے۔
    بات صرف اتنی ہے کہ یہ جو بحث جاری ہے اس پر علماء کی خاموشی بڑی معنی خیز ہے۔ میں نہ مفتی ہوں، نہ عالم ہوں، نہ زاہد ہوں اور نہ میرا یہ منصب ہے کہ میں اس پر فتویٰ دوں یا کم از کم اس پر اپنی رائے کا بھی اظہار کروں۔ لیکن میری اطلاع کے مطابق علماء کی باقاعدہ اس پر ریسرچ ہے اور وہ اس پر تحقیق کیے بیٹھے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ اس مسئلے پر انہیں کیا جواب دینا ہے کیونکہ معاملہ بہت حساس ہے، یہ کہہ دینا بڑی جذباتی بات ہے کہ فلاں کو جماعت سے فارغ کرو، فلاں کو نکال دو، فلاں کو ہٹا دو، یا دوسری جانب سے یہ کہا جائے کہ ہم نے یہ کہا تھا درست تھا، ہم اپنی بات پر قائم ہیں۔۔ یہ بحث تو چلتی رہے گی لیکن جن کا فرض ہے اس وقت سامنے آنا اور قوم کی رہنمائی کرنا کہ منور حسن صاحب نے جو ارشاد فرمایا ہے وہ درست ہے یا پاک فوج کے ترجمان کا بیان درست ہے؟ یہ رہنمائی کا کام علماء کو انجام دینا ہے جن کی خاموشی انتہائی معنیٰ خیز ہے، نہ جانے وہ کیوں سامنے نہیں آرہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ ان کی تحقیق کیا ہے، مجھے بھی معلوم ہے، بڑے جید علمائے کرام ہیں انہوں نے اس پر بہت تحقیق کی ہے، بہت سوالات کے جوابات اٹھائے ہیں، کئی احادیث سے استفادہ حاصل کیا گیا ہے، اور انہیں معلوم ہے کہ اس کا جواب کیا ہے انہیں اس وقت پاک فوج کے ترجمان کی معاونت کرنی چاہیے، انہیں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر جواب دینا چاہیے۔۔ جو بھی جواب ہے۔۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ فوج کے جوان شہید نہیں ہیں تو بھی۔۔ اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ فوج کے جوان شہید ہیں تب بھی انہیں سامنے آنا چاہیے۔۔ لیکن اس وقت ان کی خاموشی ہم سب کا دل دہلا رہی ہے، انہیں خاموشی کا یہ قفل توڑنا چاہیے اور پوری قوم کی رہنمائی کرنی چاہیے تاکہ ہمیشہ کے لیے یہ بحث ختم ہوجائے ۔۔ ہم کہاں الجھ کر رہ گئے ہیں ۔۔ کبھی ہم کتے کو شہید کہہ رہے ہیں، کبھی ہم کچھ کہہ رہے ہیں، یعنی ہمارے نبی کریم ﷺ کہتے ہیں کہ جس گھر میں کتا ہو، وہاں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے یہاں ہم کتے کو شہید کہنے پر تلے ہوئے ہیں اور ہم اس پر اپنے الفاظ بھی واپس لینے کو تیار نہیں ہیں، ہم تاویلیں پیش کررہے ہیں، عطا اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی تاویلیں پیش کررہے ہیں، پتہ نہیں کس کس کی ہم دلیلیں دے رہے ہیں، صرف اتنا کہہ دینا چاہئے تھا کہ بھئی زبان پھسل گئی، سبقت لسانی ہوگئی، ، منہہ سے نکل گیا معاف کرو۔۔۔لیکن نہیں بھئی میں نے جو کہا صحیح کہا، میں تو یہی کہوں گا، میں تو اپنی بات پر قائم رہوں گا، میں تو پیچھے ہٹ ہی نہیں سکتا، میرے گھر کا اسلام ہے، میں جو کہوں گا وہی دین ہے، میں جو کہوں گا وہی نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے ۔۔۔۔ ایسا نہیں کریں، ہمارے ساتھ یہ ظلم نہ کریں، پوری قوم ویسے ہی کنفیوژن کا شکار ہے، لوگ ویسے ہی دین سے دور ہورہے ہیں، اب کتے کو دور ہونے سے اور دور ہوجائیں گے، ادھر فوجیوں کو شہید کہنے سے انکار کیا جا رہا ہے، ان کا مورال ڈائون ہورہا ہے، تو بھئی آپ سامنے آئیں
    علماء کا اس وقت سب سے بڑا فرض ہے کہ وہ سامنے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

    http://www.dailymotion.com/video/x17...0-11-2013_news
    Last edited by Fara Ali; 11th November 2013 at 08:08 PM. Reason: Picture



Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 30th October 2013, 08:14 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 27th August 2013, 08:09 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 16th July 2013, 12:42 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 26th May 2013, 12:49 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 20th May 2013, 06:09 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •