Results 1 to 2 of 2

Thread: نہ سمجھ میں آنے والا سوال

  1. نہ سمجھ میں آنے والا سوال





    یہ سوال سن سن کر کان پک گئے ہیں۔ پاکستان میں جب بھی کوئی خود کش *ملہ ہوتا ہے یا کسی مزار، مسجد یا بازار میں معصوم لوگوں کا خون بہایا جاتا ہے یا پھر ملک کے سکیورٹی اداروں پر *ملہ ہوتا ہے تو کئی لوگ یہ گھسا پٹا سوال پوچھتے ہیں۔ میں اب تک سمجھ نہیں پایا کہ کہ لوگ بھولپن میں یہ سوال پوچھتے ہیں یا *قائق پر بات کرتے ان کے پر جلتے ہیں

    مجھے یقین ہے آپ نے بھی یہ سوال یا تو خود کسی پوچھا ہوگا یا پھر کسی نے آپ سے کبھی نہ کبھی ضرور پوچھا ہوگا کہ، 'آخر پاکستان میں آج جو کچھ ہورہا ہے، وہ کیوں ہو رہا ہے، کون لوگ ہیں جو اس میں ملوث ہیں اور کیا چاہتے ہیں؟

    میں سوال پوچھنے والوں کا چہرا تکتے رہ جاتا ہوں۔ پچھلے دنوں امریکی دارال*کومت واشنگٹن میں کئی پاکستانیوں نے بڑے افسردہ چہروں کے ساتھ مجھ سے یہی سوال پوچھا اور پھر جواب سننے کے بجائے خود ہی جواب دینا شروع کردیا۔ ان کے جواب کا لب لباب یہ تھا کہ یہ *ملے کرنے والے مسلمان تو نہیں ہو سکتے، ضرور امریکہ، بھارت، موساد، بلیک واٹر، سی آئی اے وغیرہ کی پاکستان اور اسلام کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

    میں ان سے کہنا چاہتا تھا (لیکن کہہ نہیں سکا اس لئے اب کہہ رہا ہوں) کہ بھائیو آپ سب لوگ ونوتو جزائر سے لیکر جبوتی تک ہر ملک کو اور سی آئی اے سے لیکن سینیٹری ورکرز ایسوسی ایشن تک سارے اداروں کو پاکستان کے *الات کا ذمہ دار ٹھراتے ہو لیکن یہ سمجھنے سے قاصر ہو کہ ایک ریاست، اس کے سیاستدان، اس کے ریاستی ادارے، *کمران طبقات، میڈیا اور مساجد سب اگر ساٹھ برس سے اپنے شہریوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کر کررہے ہوں کہ یہ ملک اسلام کے لئے بنا ہے، مسلمان سب سے افضل ہیں، جہاد ہماری زندگی کا لازم جز ہے، ہندوستان، اسرائیل اور امریکہ سمیت تمام کافروں کی شکست تک بے تیغ بھی لڑتا ر ہے گا مومن تو ایسے ملک میں کس طر* کی فصل کاٹی جائے گی؟

    جب ریاستی ادارے جہادیوں کی کھیپیں تیار کرتے رہے ہوں، پارلیمان شہریوں کے گروہوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرتی رہی ہو، سیاسی جماعتیں مذہبی انتہا پسندی کے خلاف قیادت کرنے کے بجائے مذہب کو سیاسی *ربے کے طور پر استعمال کرتی رہی ہوں، انسانی *قوق کے معاملات کو تنگ نظر عینکوں سے دکھانے کی کوشش کی جاتی رہی ہو، ریاستی ادارے عالمی شدت پسندی کے ملزمان کی پشت پناہی اور تعاون کرتے رہے ہوں اور اس طر* کے اقدامات کے خلاف بولنے والوں کو اسلام اور پاکستان کا دشمن قرار دیکر برسوں تک قید و بند کی صعوبتوں کی بھینٹ چڑہایا جاتا رہا ہو تو یہ سوال کتنا مذ*قہ خیز لگتا ہے کہ 'بھائی وطن عزیز میں آج جو کچھ ہورہا وہ کیوں ہورہا ہے اور کون کر رہا ہے؟'

    یکے بعد دیگرے آنے والی سول اور فوجی *کومتوں، آمروں اور فوج کے اداروں نے کبھی قومی مفادات کے لبادے میں تو کبھی ملک و قوم کی بقا کے جھانسے میں تو کبھی نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے نام پر دھیرے دھیرے تمام جدید اقدار، نظریات، سائنسی علوم، انسانی *قوق اور عوام دوست سوچ کو ملک بدر کردیا۔ اس خلا کو ظاہر ہے کسی نہ کسی سوچ، کسی طر* کی اقدار اور کسی سماجی ڈھانچے کو تو پر کرنا ہی تھا اور وہ پر ہوئی۔

    آج بھی ملک کے ارباب و اختیار، سیاسی اور فوجی قیادت، سیاستدانوں کی فوج ظفر موج اور میڈیا کے چہیتے جہادی ماضی سے سبق سیکھ کر ریاست کی بنیادی سوچ میں تبدیلی کی کوشش کے بجائے سط*ی لیپاپوتی کے ذریعے بدنما داغ چھپانے تک ہی اکتفا کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی بعید نہیں کہ کل یہی پھر پوچھیں گے کہ 'بھائی پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ کیوں ہو رہا ہے اور کون کر رہا ہے؟'


    BBC Blog


    Mubasshar


  2. Re: نہ سمجھ میں آنے والا سوال

    bahi sahib pahlay to yeh btao ka yeh so called mujahadeen to 2000 sa pahlay b tha but tab to koi khudkush hamla nahi hota tha. yeh 9 11 ka bad sa hi start huway han. jab sa america na afghanistan pa apni army enter ki hai.

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 23rd December 2010, 09:32 AM
  2. جیل کے مچھروں سے نہیں ڈرتا
    By mubasshar in forum Political Discussion
    Replies: 0
    Last Post: 12th October 2010, 10:24 AM
  3. Replies: 0
    Last Post: 29th May 2010, 12:34 AM
  4. بے چارے مسلمان ہوائی مسافر…!
    By mubasshar in forum Political Discussion
    Replies: 1
    Last Post: 17th April 2010, 11:52 AM
  5. اسلام اور ہم
    By shabeeh in forum Religion
    Replies: 0
    Last Post: 19th March 2010, 02:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •