Results 1 to 3 of 3

Thread: صدر زرداری کو تا *یات صدر بنا دیں

  1. صدر زرداری کو تا *یات صدر بنا دیں






    قوم کو مبارک ہو۔ قوم کے سپہ سالار کو مبارک ہو اور خاص طور پر ان عسکری تجزیہ نگاروں کو مبارک ہو جو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ریٹائر نہ ہونے دیا جائے گا اور جب وزیر اعظم نے کل قوم کو یہ خوش خبری سنائی تو سب سے پہلے انہی تجزیہ نگاروں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ (ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں خیر مقدمی الفاظ کے چناؤ کے لیے ابھی مشورہ کر رہی ہیں)

    یہ فیصلہ ظاہر ہے خصوصی *الات میں کیا گیا ہے، ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم *الت جنگ میں ہیں۔ بیچ جنگ کے سپہ سالار نہیں بدلا جاتا جیسے بیچ منجدھار کے کشتی نہیں بدلا کرتے۔

    ہمیں بچپن سے یہ بتایا گیا ہے کہ فوج پاکستان اس ملک کا سب سے زیادہ پروفیشنل ادارہ ہے۔ بلکہ اکثر عسکری ماہرین یہ بھی کہیں گے کہ ملک کا وا*د ادارہ ہے، جو ڈسپلن کا پابند ہے۔ جہاں پر افسر کے *کم پر جوان اور بڑے افسر کے *کم پر چھوٹا افسر اپنی جان دے دیتا ہے لیکن یہ نہیں پوچھتا کہ میں ایسا کیوں کروں۔

    کچھ قاعبت نااندیش یہ پوچھیں گے کہ اگر ملک کے وا*د مستعد اور مست*کم ادارے کا سربراہ بھی اس ادارے کے اپنے قاعدے اور قانون کے مطابق تبدیل نہیں کیا جاسکتا تو یہ کیسا نظم و ضبط ہے۔ کچھ ایسے شہری جو عسکری امور میں مہارت نہیں رکھتے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اگر صرف اور صرف ایک شخص ہی یہ جنگ لڑ سکتا ہے تو پھر باقی ہزاروں جنرل اپنے کندھوں پر ایک دو اور تین پھول سجائے کیا چنے بیچتے ہیں؟



    کیا یہ ان سینئر جنرلوں کے ساتھ بے انصافی نہیں ہے جو پینتیس چالیس سال جاں فشانی کے ساتھ نوکری کر چکے ہیں لیکن اب فوج کی کمان نہیں کر پائیں گے کیوں کہ ان کے اوپر بیٹھا ہوا جنرل ابھی گھر جانے اور کل وقتی طور پر گولف کھیلنے اور عسکری تجزیہ نگار بننے کے لیے تیار نہیں ہے۔
    [cubic:t9so5no7][/cubic:t9so5no7]
    وہ لوگ جن پر ہندوستان کا بھوت سوار رہتا ہے یہ یاد کرائیں گے کہ 63 سال میں ہندوستان میں تو 25 سے زیادہ سپہ سالار آئے لیکن ہمارے ہاں صرف ایک درجن اور ان میں سے بھی تین تقریباً 32 سال تک اس عہدے پر فائز رہے اور اپنے عہدے میں خود ہی توسیع کرتے رہے (وہ بھی سب کے سب *الت جنگ میں تھے)۔ اور کوئی سادہ دل یہ بھی پوچھ سکتا ہے کہ یہ تو قبول ہے کہ ہم *الت جنگ میں ہیں لیکن یہ جنگ شروع کس نے کی؟ اور کتنے لوگ دل پر ہاتھ رکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں؟

    کئی مسخرے یہ بھی کہیں گے یہ جنگ اکیلے جنرل کیانی نہیں لڑ رہے۔ شہری م*اذ پر ر*مان ملک نے دہشت گردوں کے اس طر* چھکے چھڑائے ہیں کہ وہ مزاروں اور درباروں پر *ملے کرنے پر اتر آئے ہیں۔ دس پندرہ سال کی توسیع انہیں بھی دی جائے۔

    وزیر ریلوے غلام ا*مد بلور نے ابھی چند ٹرینیں بند کی ہیں باقی ٹرینیں بند کرنے اور پھر پٹڑیاں اکھاڑ کر بیچنے میں کم از کم بیس سال اور لگ سکتے ہیں۔

    بجلی کے وزیر راجہ پرویز اشرف ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے بجلی ب*ران کے خلاف نبرد آزما ہیں انہیں اس ب*ران سے نمٹنے کے لیے تیس سال تو کم ازکم دیے جائیں۔

    اور کئی سیاسی، غیر سیاسی تجزیہ نگار، دوست، دشمن بلکہ ایک آدھ عسکری امور کے ماہر بھی یہ کہتے پائے گئے ہیں کہ مر*وم صدر فضل الہی کے بعد جناب آصف زرداری ملک کو سب سے اچھے صدر ملے ہیں یا کم از کم اس بات پر سب کو اتفاق ہے کہ وہ اس ملک کے پہلے *کمران ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات ایک منتخب پارلیمنٹ کے *والے کیے ہیں۔ اگر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جنرل کیانی سے مشورہ کر کے، قانون میں ذرا سی ترمیم کر کے آصف زرداری کو تا*یات صدر بنا دیں تو کیا *رج ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آصف زرداری بھی جنرل کیانی کی طر* اپنے عہدے میں توسیع کے خواہش مند نہیں ہیں لیکن وسیع تر قومی مفاد میں ان سے پوچھ تو لیا جائے۔


    Mubasshar


  2. Re: صدر زرداری کو تا *یات صدر بنا دیں

    idea to acha hai but koi manay ga nahi
    Mubasshar


  3. Re: صدر زرداری کو تا *یات صدر بنا دیں

    zardari ko sadar or rehman malik ko interior minister bna dain for life. too good for pakistan.
    -
    -
    -
    -
    -
    -
    --
    -
    -
    -
    -
    -
    -
    --
    -
    -
    -
    Do not take this serious i am kidding

Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 30th August 2011, 02:28 PM
  2. جیل کے مچھروں سے نہیں ڈرتا
    By mubasshar in forum Political Discussion
    Replies: 0
    Last Post: 12th October 2010, 10:24 AM
  3. Replies: 0
    Last Post: 6th June 2010, 03:54 PM
  4. سستی روٹی.... تنقید نہیں، اصلا* کریں
    By mubasshar in forum Political Discussion
    Replies: 0
    Last Post: 25th May 2010, 09:50 AM
  5. Replies: 0
    Last Post: 8th October 2009, 11:05 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •